مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ٹیلی فون کے جواب میں خطے کی تازہ ترین صورت حال اور غزہ میں صیہونی جرائم کی روک تھام کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اس دوران قطر کی میزبانی میں جنگ بندی مذاکرات کے آج کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے محمد بن عبدالرحمن الثانی نے مذاکرات کے اس مرحلے کے نتائج کو حساس قرار دیا۔
علی باقری نے لکھا کہ میں نے غزہ میں صہیونیی رجیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے سفارتی سرگرمیوں سمیت تمام تر کوششیں اور عملی اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ